اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم کل چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
نگران وزیراعظم 17 اور 18 اکتوبر کو چین میں بیلٹ اینڈ روز فورم میں شرکت کریں گے، نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر چین میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے، نگران وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
نگران وزیراعظم فورم میں شرکت کیلئے آنے والے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، دورے کے دوران گرین انرجی، سپیس ٹیکنالوجی، زراعت کے شعبوں سے متعلق کئی ایم او یووز پر دستخط کئے جائیں گے، نگران وزیراعظم کی چین کی بزنس کمیونٹی سے بھی وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سنکیانگ یونیورسٹی کا بھی دورہ کریں گے، انوارالحق کاکڑ سنکیانگ جامع مسجد میں نماز جمعہ بھی ادا کریں گے۔