فواد چودھری پر ایف آئی آر کا آج پتا چلا، حلفاً کہتی ہوں ایسا کچھ نہیں: حبہ فواد

فواد چودھری پر ایف آئی آر کا آج پتا چلا، حلفاً کہتی ہوں ایسا کچھ نہیں: حبہ فواد

کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کی اہلیہ حبہ فواد نے کہا آج فواد چودھری کو عدالت میں پیش کیا گیا، ہمیں بتایا ہی نہیں گیا کہ انہیں کس کیس میں گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

حبہ فواد کا مزید کہنا تھا کہ کل فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ فواد چودھری کا راستہ ٹھیک نہیں ہے، فردوس عاشق سے کہوں گی آپ بتائیں آپ کا راستہ کہاں ہے؟، ہر پارٹی کی طرف آپ کا جھکاؤ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو آج ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے مجرمانہ دھمکی کے کیس میں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔