کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبہ سندھ میں بڑی تنظیمی تبدیلی کر دی۔
سابق ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن کو مسلم لیگ ن سندھ کا صدر بنا دیا گیا ہے، شاہ محمد شاہ مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مقرر ہوگئے۔
— PMLN (@pmln_org) November 7, 2023
دونوں تقرریوں سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد بشیر میمن کو 29 ستمبر 2023 کو استقبالیہ کمیٹی سندھ کا کنونیئر بنایا گیا تھا، استقبالیہ کمیٹی قائد نواز شریف کے 21 اکتوبر کو استقبال کے لئے صوبہ سندھ کے لئے تشکیل دی گئی تھی۔