کراچی: (دنیا نیوز) بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی کو کچلنا جانتے ہیں۔
بلوچستان کے وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوم اس گھڑی میں قانون نافذ کرنے والے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کو افغانستان کے حوالے کیا جائے۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے مراکز کا بھی خاتمہ کریں گے، ہر ماہ 200 افراد حملوں میں شہید ہو رہے ہیں، ہم نے غیر قانونی مقیم افراد کا ٹھیکہ نہیں اٹھا رکھا ہے، افغانستان حکومت تندو تیز بیانات نہ دے، اس کے بعد رجسٹرڈ مہاجرین کو بھی واپس بھیجیں گے، اس وقت 80 ہزار تارکین وطن پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
وزیر اطلاعات بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان میں ایک ہزار تارکین وطن کو حراست میں لیکر واپس بھیجا گیا، ہماری کمپین غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ہے، ان کے خلاف یہ مہم جاری رہے گی، سندھ حکومت نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا ہے، سندھ کے تارکین وطن کا آئندہ دنوں میں واپسی کا سلسلہ تیز ہو جائے گا۔
جان اچکزئی نے کہا کہ ہم روزانہ چمن بارڈر سے 10 ہزار غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیج رہے ہیں۔