اسلام آباد: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے الیکشن مہم کیلئے ملک بھر میں جلسوں کا فیصلہ کر لیا۔
ترجمان جے یو آئی (ف) حافظ غضنفر نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان الیکشن کمپین کا آغاز پنجاب سے کریں گے، مولانا فضل الرحمان اتوار کو جی پی او چوک مری میں تاریخ ساز آئین شریعت و تحفظ بیت المقدس کانفرنس سے خطاب کریں گے، مولانا فضل الرحمان اسلام آباد سے مری تک ایک عظیم الشان ریلی کے ساتھ جائیں گے۔
ترجمان جے یو آئی نے مزید بتایا کہ ریلی کا آغاز اسلام آباد کنونشن سینٹر چوک سے صبح 9 بجے ہوگا، مولانا فضل الرحمان کی ریلی کا مختلف مقامات پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔