راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی ڈسٹرکٹ کورٹ نے ن لیگ کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کو ہنگامہ آرائی کیس میں بری کر دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید اختر لون نے حنیف عباسی کے خلاف ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کی، حنیف عباسی اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکی گرفتاری کے موقع پر ہنگامہ آرائی کیس میں سابق وفاقی وزیر حنیف عباسی کو بری کر دیا۔
واضح رہے کہ حنیف عباسی کے خلاف جولائی 2018 میں کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا۔