کوئٹہ: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ایاز صادق نے ساراوان ہاؤس میں نوابزادہ لشکری رئیسانی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں نواز لیگ بلوچستان کے صدر شیخ جعفر خان مندوخیل اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، ایاز صادق کا نوابزادہ لشکری رئیسانی کے ساتھ پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل نواز لیگ کی جانب سے نوابزادہ لشکری رئیسانی کو پارٹی میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔
نوابزادہ لشکری رئیسانی نے چند روز قبل لاہور میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں نوابزادہ کی جانب سے بلوچستان کے اجتماعی معاملات کے حوالے سے بعض نقاط رکھے گئے تھے۔