کراچی: پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے سے ایک شخص زخمی، سامان بھی جل گیا

Published On 21 November,2023 04:18 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ وہاں موجود سامان راکھ میں بدل گیا۔

آتشزدگی کا واقعہ کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاؤن میں پیش آیا جہاں پلاسٹک اور دیگر اشیاء کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو لپیٹ میں لے لیا۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی سے زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔