لاہور: (دنیا نیوز) جناح ہاؤس حملے میں 29 روپوش ملزموں کی شناخت ہو گئی، عدالت نے 29 ملزموں کو 7 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 28 نومبر کو ملزموں کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفتیشی افسر نے ملزموں کی شناخت پریڈ رپورٹ پیش کی، جس میں کہا گیا کہ تمام 29 ملزم شناخت ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: یاسمین راشد، اعجاز چودھری پر فرد جرم عائد
تفتیشی افسر نے رپورٹ میں کہا کہ ملزمان جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں، ملزموں کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی۔