190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش

190 ملین پاؤنڈ سکینڈل: نیب کی چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش

اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور وقاص شامل تھے، نیب کی پہلی ٹیم تین گھنٹے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے روانہ ہوئی، نیب ٹیم پی ٹی آئی چیئرمین سے 15 نومبر سے مسلسل تفتیش کر رہی ہے۔

نیب کی دوسری ٹیم نے بھی پی ٹی آئی چیئرمین سے تفتیش کی اور تفتیش کے بعد جیل سے چلی گئی۔