ملک میں فیئر فری الیکشن ہونگے، ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہو گی: مقبول باقر

ملک میں فیئر فری الیکشن ہونگے، ہماری طرف سے کوئی کوتاہی نہیں ہو گی: مقبول باقر

نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کے خلوص اور محبتوں کا شکر گزار ہوں، وکلاء ہمیشہ قانون کے لئے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے، ہمارا رشتہ اس وقت بھی رہا جب میں بینچ کا حصہ تھا۔

مقبول باقر نے کہا کہ یہ بیان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آپ کی بار کے لئے چار روز قبل ایک کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی ہے، سندھ حکومت فنانشل مشکلات کا شکار ہے، جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لئے آپ کی جو قربانیاں ہیں اس پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔