جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع

جلاؤ گھیراؤ کیس: صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے صنم جاوید کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔

بعدازاں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کے مقدمے میں صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 دسمبر تک توسیع کردی۔

یاد رہے کہ تھانہ ریس کورس پولیس نے صنم جاوید کیخلاف زمان پارک پولیس آپریشن کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔