آئی جی سندھ کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات، سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

آئی جی سندھ کی صوبائی الیکشن کمشنر سے ملاقات، سکیورٹی اقدامات پر تبادلہ خیال

ملاقات میں آئندہ عام انتخابات میں سکیورٹی اقدامات کےحوالے سے صوبائی سطح پر پولیس حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ نے صوبہ کے تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقہ جات، پولنگ سٹیشنز کی تعداد ، دیگرتفصیلات اور درکار سکیورٹی انتظامات کے بارے میں بتایا۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس انتخابات کیلئے فول پروف سکیورٹی اقدامات، ان کے آغاز تا اختتام، بیلٹ باکسز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم، مستعد ہے۔

رفعت مختار راجہ نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور قابل عمل تجاویز پر مشتمل سکیورٹی پلان کو نافذ العمل بنانا سندھ پولیس کی ترجیح ہوگی۔