گجرات: (دنیا نیوز) سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ ابھی تک ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہوئی۔
سابق وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کی گھر آمد پر صرف گپ شپ ہوئی، سیاسی بات نہیں ہوئی، مسلم لیگ ق اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں اترے گی۔
سالک حسین نے کہا کہ ہم 6 سے 7 قومی اور 12 سے 14 صوبائی اسمبلی کے امیدوار کھڑے کریں گے، پرانے فارمولوں پر پاکستان کو تبدیل کرنے کی کوشش ہوئی تو تبدیلی نہیں آئے گی۔