نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیر باد کہہ دیا

2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ  فنکشنل کی ٹکٹ پر 3 بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن بنیں ، وہ سندھ اسمبلی کی کارروائی میں حصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔

نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپوراپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئےعوام کے مسائل، کرپشن،جعلی بھرتیوں،خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔

نصرت سحر عباسی سیاست کو خیر باد کہہ کر کینیڈا منتقل ہوگئی ہیں ۔