مریم نواز منگل کو اپنے حلقہ انتخاب پی پی 159 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی

مریم نواز منگل کو اپنے حلقہ انتخاب پی پی 159 سے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گی

مریم نواز منگل کو پی پی 159 کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گی، 20 مقامات پر استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔

امیدوار برائے قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال، بی بی وڈیری اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی میاں عمران جاوید سمیت دیگر لیگی رہنما مریم نواز کا استقبال کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار انجام کو پہنچ رہا ہے: مریم نواز

حلقے کےلیگی رہنماؤں نے سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز شریف کے پرتپاک استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔