تاج حیدر کا این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

تاج حیدر کا این اے 73 ڈسکہ میں زیرِ حراست کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ

خط میں تاج حیدر نے لکھا ہے کہ ہمارے 3 کارکن رانا گلزار، رانا بہادر علی اور رانا احسان کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے خط میں کہا ہے کہ پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے ہمارے الیکشن آفس میں فرنیچر اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا، پولیس کھلے عام ن لیگ کے امیدوار کی حمایت کر رہی ہے، ہمارے کارکنوں اور ہمدردوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

سینیٹر نے خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا ہے کہ فوری مداخلت کریں اور حکم دیں کہ بے گناہ کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔