بلوچستان حکومت بروقت انتخابات کیلئے تیار ہے: جان اچکزئی

بلوچستان حکومت بروقت انتخابات کیلئے تیار ہے: جان اچکزئی

وزیراطلاعات بلوچستان کا کہنا تھا کہ سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کے دوران 4 افراد جاں بحق ہوئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سبی: جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

جان اچکزئی نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو انتخاب پُرامن ماحول میں ہوں گے، عوام 8 فروری کو ووٹ دینے کے لیے گھروں سے نکلیں۔