سبی: جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

سبی: جناح روڈ پر پی ٹی آئی کی ریلی کے قریب دھماکہ، 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پولیس کے مطابق دھماکہ سیاسی جماعت کی ریلی کے قریب ہوا، بم موٹرسائیکل میں نصب تھا، دھماکے کے باعث زخمی ہونے والوں میں سے تین شدید زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

سبی سمیت کوئٹہ کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ڈاکٹروں اور عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں، پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے، پولیس ٹیموں کی جانب سے متاثرہ علاقے کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سبی میں تحریک انصاف کی ریلی میں دھماکے کا نوٹس لے لیا، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کر لی۔