کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کوئٹہ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات کاکہنا ہے کہ کوئٹہ میں سنیپ چیکنگ بڑھا دی گئی ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

کمشنرکوئٹہ نے بتایا کہ شناختی کارڈ کے بغیر باہر پھرنے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا، پولنگ سٹیشنز کے آس پاس کے تمام بازار ، مارکیٹیں پولنگ کے عمل تک بند رہیں گی۔