ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) پولیس مقابلے میں ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا جبکہ 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ صدر دین کی حدود میں ڈی پی او احمد محی الدین کی قیادت میں ریڈ کیلئے جانیوالی پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا۔
مریڑی گینگ کے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر حملے کے دوران راکٹ لانچرز کا استعمال کیا جس سے ایلیٹ فورس کا ایک جوان شہید ہوگیا، پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں چار ڈاکوؤں کو جہنم واصل کردیا گیا۔