لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز تھانہ شالامار پہنچ گئیں۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تھانے کا مکمل دورہ کیا، وزیراعلیٰ کے ساتھ پرویز رشید، آئی جی پنجاب سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے، آئی جی پنجاب نے تھانے سے متعلق وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس، حکام کی امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ
مریم نواز نے پولیس سے سوال کیا کہ درج مقدمات کا فالو اپ کیسے کیا جاتا ہے؟ آئی جی پنجاب نے سوالات کے جوابات دیئے، وزیراعلیٰ نے حوالات میں بند ملزموں سے ان کے کیسز کے بارے میں پوچھا، مریم نواز نے فرنٹ ڈیسک پر سائلین کی درخواستوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی کہ درخواست کے اندراج سے ایف آئی آر تک سائلین کو تھانے کے چکر نہ لگوائے جائیں، سائلین کی درخواستوں پر فوری اور میرٹ پر کارروائی کی جائے۔