اسلام آباد: (دنیا نیوز) دو سابق وزرائے اعظم کو سزائیں سنانے والے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ریٹائرڈ ہوگئے۔
جج محمد بشیر 13 مارچ 2012 کو احتساب عدالت میں تعینات ہوئے تھے، 12 سال تک بطور احتساب عدالت جج خدمات سر انجام دینے کے بعد آج ریٹائرڈ ہوگئے۔
ریٹائر ہونے والے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو سزائیں سنائیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سُنائی۔
جج محمد بشیر کے پاس صدر مملکت آصف علی زرداری کیخلاف کیسز بھی زیر سماعت رہے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزرائے اعظم شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسز بھی سنے۔
یاد رہے کہ جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنانے کے بعد میڈیکل رخصت لے لی تھی۔