قلات: مسافر کوچ اورکار میں تصادم، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

قلات: مسافر کوچ اورکار میں تصادم، دو بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

افسوس ناک حادثہ بینچہ کے قریب پیش آیا جہاں کار اور مسافر کوچ میں ٹکر سے کار میں سوار خاندان جان کی بازی ہار گیا۔

لیویز حکام کے مطابق حادثے کے 4 زخمیوں اور 4 نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

لیویز حکام کے مطابق بدقسمت خاندان عید منانے کے لیے کراچی سے پشین جا رہا تھاجبکہ مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔