لاہور ہائیکورٹ:تدارک سموگ کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

Published On 15 April,2024 11:02 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔

واسا کی طرف سے میاں عرفان اکرم ایڈووکیٹ جبکہ متعلقہ محکموں کے افسران اور لاء افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ آج دیگر اہم اور فوری نوعیت کے کیسز فکس ہیں، سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت 19 اپریل جمعہ کو ہوگی۔

یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری محکموں سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔