اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومت کی اپیلوں پر سماعت آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومت کی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کرے گا، عدالت نے اٹارنی جنرل، چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 4 رکنی بینچ نے نیب ترامیم کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کالعدم قرار دے کر سیاست دانوں کے 50 کروڑ سے کم مالیت کے کرپشن کیسز نیب کو منتقل کر دیئے تھے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں بے نامی کی تعریف، آمدن سے زائد اثاثوں اور بار ثبوت استغاثہ پر منتقل کرنے کی نیب ترمیم کالعدم قرار دی تھیں، عدالت عظمیٰ نے حکم دیا تھا کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے تمام افراد کے مقدمات بحال کیے جاتے ہیں۔