شانگلہ: جیپ کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

Published On 27 May,2024 06:56 pm

شانگلہ: (دنیا نیوز) جیپ کھائی میں گرنے سے خواتین بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونیوالی جیپ بیلے بابا سے پاگوڑئی جارہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری منتقل کردیا گیا۔