سرگودھا: کھلے مین ہول میں موٹرسائیکل سوار شہری گر کر لاپتہ

Published On 29 May,2024 03:20 am

سرگودھا: (دنیا نیوز) سرگودھا کے علاقے میں کھلے مین ہول میں موٹرسائیکل سوار شہری گر کر لاپتہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق مین ہول میں گرنے کا واقعہ سرگودھا کے علاقے مشن ہائی سکول کے قریب پیش آیا جہاں شہری موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان کھلے مین ہول میں گر گیا جس کے نتیجے میں وہ لاپتہ ہو گیا۔

شہری کی لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور کھلے مین ہول میں گر کر لاپتہ ہونے والے شہری کو تلاش کر رہے ہیں، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث شہری کی تلاش میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ موٹرسائیکل سوار شہری کو حادثہ رات ہونے کی وجہ سے پیش آیا، لاپتہ ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، ریسکیو ادارے جلد شہری کو ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔