سانحہ 9 مئی: تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

سانحہ 9 مئی: تیمور جھگڑا، کامران بنگش سمیت پی ٹی آئی کے 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد

ایم این اے شیر علی ارباب اور آصف خان پر بھی فرد جرم عائد کی گئی، پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 115 کارکنوں پر فرد جرم عائد کی گئی، سابق وزراء اور ممبران اسمبلی سمیت تمام ملزموں نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ گواہان کو طلب کرلیا، سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی گئی، پراسیکیوشن کے مطابق ملزموں نے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کی تھی، ملزموں نے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان بھی پہنچایا تھا۔

پراسیکیوشن نے مزید بتایا کہ ملزموں کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔