جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ ترکیہ، وزیر دفاع اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ترک ایس ایس بی کے صدر سے بھی ملاقات ہوئی، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون بشمول سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقاتوں میں عسکری قیادت نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو شاندار خدمات کے اعتراف میں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔