خیبر میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5دہشتگرد جہنم واصل

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5دہشتگرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ضلع خیبر کے علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔