کار کھائی میں گرنے سے 3 ، ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق

Published On 14 July,2024 05:50 pm

سکردو، شکار پور: (دنیا نیوز) سکردو میں کار کھائی میں گرنے سے کمسن بچی سمیت 3 افراد جبکہ شکار پور میں ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق سکردو میں شاہراہ بلتستان ملوپہ کے مقام پر کار گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں کم سن بچی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سی ایم ایچ سکردو منتقل کردیا گیا، حادثے کا شکار ہونیوالی کار سکردو سے اسلام آباد جار رہی تھی۔

دوسری جانب سندھ کے شہر شکار پور میں کندھ کوٹ کے قریب انڈس ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔