جامشورو: (دنیانیوز) جامشورو پولیس سٹیشن کے مال خانے میں موجود سامان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز کے مطابق جامشورو پولیس سٹیشن کے مال خانے میں دھماکا ہیٹ اپ کے باعث ہوا، مال خانے میں دھماکے کے نتیجے میں 2 اے ایس آئی، 5 اہلکار اور 1 ملزم بھی زخمی ہوا ہے۔
واقعے کی اطلاع پر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو اور ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز پولیس نفری کے ہمراہ پولیس سٹیشن جامشورو پہنچ گئے۔
ایس ایس پی جامشورو محمد طارق نواز نے بتایا ہے کہ تمام زخمیوں کو سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے، مال خانے میں دھماکہ کیسے ہوا، اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔