کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ نے صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عظیم بزرگ اور صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 20 اگست بروز منگل صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 20 اگست کو تمام سرکاری، نیم سرکاری ادارے، سکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی، البتہ لازمی خدمات کے اداروں سے وابستہ ملازمین بدستور اپنے فرائض انجام دیں گے۔