کوئٹہ: (ثمن اسماعیل) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسیکیوٹر ڈرائیور کو شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈرائیور نے بہادری و جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچا کر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی، معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں
میر سرفراز بگٹی کی جانب سے سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو ریسکیو کرنے والے ایکسیکیوٹر ڈرائیور کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔