پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم ہونے والی کمیٹی کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق 20 دن قبل گڈ گورننس کے نام سے کمیٹی تشکیل دی گئی، اب کمیٹی کا نام پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی رکھا جائے گا، کمیٹی کے لئے الگ سیکرٹریٹ کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، کمیٹی کے لئے دفتر، سٹاف اور دیگر سہولیات مہیا کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شکایات درج کرنے کیلئے الگ ویب سائٹ بھی بنائی جائے گی، کرپشن کی نشاہدہی کرنے کیلئے مختلف ذرائع سے کمیٹی کو درخواست دی جا سکے گی، کرپشن کی نشاندہی کرنے والوں کو باقاعدہ ای میل اور سول میڈیا پر شکایات درج کرنے کی سہولیات دی جائے گی۔
پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبیلٹی کمیٹی 3 ممبران پر مشتمل ہوگی۔
ممبر کمیٹی کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے بات کی ہے جلد سیکرٹریٹ قائم کیا جائے گا، کمیٹی باقاعدگی سے کرپشن کے خلاف کام کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سابق وزیر شکیل خان کے علاوہ کسی کو طلب نہیں کیا، کسی وزیر یا سیکرٹری کے خلاف کوئی شکایات موصول نہیں ہوئی، کسی کے خلاف بھی کرپشن کی شکایت ملے تو کارروائی کا آغاز کریں گے۔