اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے عزیر بھنڈاری ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست مسترد کی جائے، الیکشن کمیشن کو آزاد ارکان کے وابستگی کے سرٹیفکیٹ منظور کرنے کا حکم دیا جائے، الیکشن کمیشن کو 12 جولائی کے مختصر فیصلے پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کی فیصلے پرابہام ہونے کا جواب بھی عدالت عظمیٰ میں جمع کرادیا۔