فیصل آباد :(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری کی فیصل آباد میں شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد علی کی رہائش گاہ آمد، صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔
صدر مملکت نے آصف علی زرداری نے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کے لیے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کی دعا کی۔
آصف علی زرداری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی گزشتہ دن شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے، قوم کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید کی خدمات اور بہادری کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
صدر مملکت کا دوران ملاقات لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شہید اور ان کے خاندان کی وطن سے محبت اور جذبہ ایثار کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اپنے شہداء اور ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی، ملاقات کے آخر میں میں صدر مملکت نے شہید کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور صبر وجمیل کی دعا بھی کی۔