لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔
مریم نواز شریف نے سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔
اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سےخوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے، پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بنائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں، پنجاب میں سعودی انویسٹرز کیلئے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے، سعودی عرب پاکستان کیلئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔