گلگت: پاک فوج کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد

Published On 13 October,2024 01:20 pm

گلگت: (دنیا نیوز) پاک فوج اور گلگت بلتستان حکومت کے تعاون سے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاک آرمی کے تعاون سے چار دن سے جاری نیشنل سکیورٹی ورکشاپ اختتام پذیر ہوئی، ورکشاپ کا مقصد قومی سلامتی کی بنیاد، سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ توانائی، خوراک، ماحولیاتی، انسانی اور معاشی سلامتی سے آگاہی تھا۔

ورکشاپ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سٹیک ہولڈرز کی شرکت سے قومی اور خصوصاً گلگت بلتستان کے مسائل اور ان کے حل کر نے کیلئے ایک جامع حکمت عملی کے بارے میں مکالمہ اور تبادلہ خیال کا موقع ملا۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔