پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 کیسز رپورٹ

Published On 12 October,2024 10:59 am

لاہور: (ویب ڈیسک ) صوبہ پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 149 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمۂ صحت کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے 134، بہاولپور میں 3 اور لاہور میں 2 نئے مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔

محکمۂ صحت کے مطابق صوبے  میں اس  ہفتے 997 جبکہ رواں سال ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کاکہنا ہے کہ شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، اٹک، قصور، میانوالی، خانیوال، شیخوپورہ، ننکانہ اور نارووال سے ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اس سے قبل رواں ہفتے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی تھی ، ڈی سی راولپنڈی کا کہنا تھا کہ ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔