پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا

پنجاب میں بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا جن پھر بوتل سے نکل آیا

ذرائع نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی، لیسکو کی بجلی کی طلب 3500میگاواٹ ہے جب کہ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3000 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے، اِس طرح شارٹ فال 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 5 سے 6 گھنٹے تک ہے،جنریشن میں کمی اور شدید دھند کے باعث ٹرانسمیشن لائنوں کی ٹرپنگ بھی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں جنوبی پنجاب میں شدید دھند کے باعث این ٹی ڈی سی کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں میں ٹرپنگ جاری ہے، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔