پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 109 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

پنجاب: گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 109 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 96 جبکہ فیصل آباد سے 6 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے 3، گوجرانوالہ سے 2 جبکہ میانوالی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ایک ، ایک کیس رپورٹ ہوا ، صوبے میں ایک ہفتے کے دوران 859 جبکہ رواں سال اب تک 2976 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔