شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی

Published On 27 December,2025 05:26 pm

راولپنڈی:(دنیا نیوز) سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی صحت سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید جاری کر دی۔

شعیب اختر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس ‘ پر کہنا تھا کہ میری صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں، میں بالکل ٹھیک ہوں، الحمدللہ!۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ جو ویڈیو گردش کررہی ہے وہ تین سال پرانی ہے جب میں نے گھٹنے کی سرجری میلبرن میں کروائی تھی۔