وبائی امراض کی روک تھام کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے

Published On 27 December,2025 12:07 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دنیا بھر میں وبائی امراض کی روک تھام کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

وبائی امراض کی روک تھام کے عالمی دن کا مقصد مستقبل میں آنیوالی ممکنہ وبائوں سے بچاؤ کیلئے تیاری، آگاہی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ 

عالمی دن کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے کہ وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے صحت کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، تحقیق اور نگرانی کے عمل کو بہتر کیا جائے اور ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ انسانی جانوں کو محفوظ رکھا جا سکے۔

دنیا کو حالیہ برسوں میں کئی وبائی امراض کا سامنا کرنا پڑا جن میں کووڈ 19، انفلوئنزا، کانگو وائرس شامل ہیں، وبائی امراض زیادہ تر پسماندہ ممالک میں مہلک ثابت ہوتے ہیں جہاں صحت اور غذا کی سہولیات پہلے ہی ناکافی ہیں۔