پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، مزید 143 کیسزرپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار تھم نہ سکے، مزید 143 کیسزرپورٹ

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 131 جبکہ لاہور سے 2 ، اٹک سے 4 جبکہ گوجرانوالہ سے 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، سیالکوٹ اور ساہیوال سے ایک ایک ڈینگی کا کیس رپورٹ ہوا ، اسی طرح گوجرانوالہ، میانوالی، جہلم، ملتان، رحیم یار خان، منڈی بہاؤ الدین، بہاولنگر، بھکر، وہاڑی اور راجن پور سے 1-1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے ایک ہفتہ میں 902 جبکہ رواں سال اب تک 2867 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔