خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے سر اٹھا لیا، ایک دن میں 79کیسز رپورٹ

Published On 02 October,2024 08:08 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کیسزمیں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، 24 گھنٹوں کےدوران 79 کیسزرپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت پشاور کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز436 تک پہنچ گئے جبکہ صوبے میں اب تک مجموعی مریضوں کی تعداد1081 تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صوبے میں اب تک 136 مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، اب تک ڈینگی میں مبتلا 643 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، صوبے میں ڈینگی سے 2 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

محکمہ صحت کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ پشاور سے 305 ،ایبٹ آباد 132 ، ہنگو 115، مانسہرہ 94 اورنوشہرہ میں 90 کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

دوسری جانب صوبہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انسداد ڈینگی کی کارروائیاں جاری ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔