راولپنڈی میں ڈینگی کیسز میں اضافے کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ

Published On 02 October,2024 01:01 pm

راولپنڈی: (ویب ڈیسک ) راولپنڈی میں ڈینگی کے وار سنگین ہوگئے، کیسز میں اضافے کے پیش نظر شہر میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

راولپنڈی میں وائرس سے اب تک 6 مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جبکہ ایک دن میں 100 سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پنجاب حکومت نے وبا کو روکنے کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

شہر میں رواں سیزن کے دوران مجموعی طور پر 1358 کیسز رپورٹ ہوئے جس میں 1169 مریضوں کو کامیاب علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

راولپنڈی کے مختلف ہسپتالوں میں اس وقت 181 مریض زیر علاج ہیں۔

دوسری جانب کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت انسداد ڈینگی سرگرمیوں کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس ہوا ، کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں 2024میں ڈینگی کے مثبت کیسز کی تعداد 212 ہے اور کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔