لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 69 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 55، لاہور سے 5 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جہلم اور رحیم یار خان سے 2، 2 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ۔
ترجمان کاکہنا ہے کہ فیصل آباد، لودھراں، ننکانہ صاحب اور بہاولنگر سے ایک ، ایک ڈینگی کیس رپورٹ ہوا۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ایک ہفتے کے دوران ڈینگی کے 391 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 1163 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔