لاہور: (دنیانیوز) پنجاب بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 36 نئے مریض سامنے آئے ہیں ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 30 جبکہ لاہور اور بہاولپور سے دو ، دو ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ اور فیصل آباد سے ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ایک ہفتہ کے دوران صوبے میں 237 ڈینگی کیسز جبکہ رواں سال اب تک 703 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔